ممبئی، 12 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کا اجرا کرنے کے پروگرام کے خلاف احتجاج میں اس کے منتظم سدھیندر کلکرنی کے چہرے پر شیوسینا کے کارکنوں نے آج سیاہی پوت دی۔
style="text-align: right;">
مسٹر قصوری کی کتاب ’’نائیدر اے ہاک ناراے ڈو‘‘ کا اجرا ہونا تھا لیکن اس کے خلاف احتجاج میں شیوسینا کے کارکنوں نے آرگنائزر آبزرور ریسرچ فاونڈیشن (او آر ایف) کے سربراہ مسٹر کلکرنی کے چہرے پر سیاہی پوت دی۔